11 اگست، 2017، 8:56 PM

امریکہ کا شمالی کوریا کے مسئلہ کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کا منصوبہ تیار

امریکہ کا شمالی کوریا کے مسئلہ کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کا منصوبہ تیار

امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کا فوجی حل موجود ہے تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ اتحادی ممالک کے ذریعے سفارتی کوششوں سے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کا فوجی حل موجود ہے تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ اتحادی ممالک کے ذریعے سفارتی کوششوں سے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ادھرامریکی  صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ شمالی کوریا کو دی گئی وارننگ زیادہ سخت نہیں تھی۔ چین چاہے تو اس مسئلے کو حل کراسکتا ہے،  جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر دفاع میرے پاس شمالی کوریا کے خلاف عسکری آپشن بھی موجود ہے اور اس سلسلے میں ہمارے اتحادی ممالک سے قریب رابطے بھی ہیں تاکہ شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ ایکشن لیا جاسکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہے کہ دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرے کو سفارتی کوششوں سے حل کیا جائے۔

News ID 1874500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha